• URDU
  • ENGLISH
  • Contact Us
  • Others
Khalid Institute of Occult Sciences

علم عملیات

علم عملیات کیا ہے؟

                 عملیات کا علم دیگرتمام مخفی علوم سے ایک خاص حوالے سے مختلف ہے۔ زیادہ تر مخفی علوم بنیادی طور پر پیش گوئی کے علوم ہیںاور اپنے دائرہ کار کے اندر متفرق انسانی مسائل پر بحث کرتے ہیں جبکہ عملیات کا علم ان مسائل اور معاملات زندگی کے روحانی و عملیاتی حل کا علم ہے جو فرد کو درپیش آتے ہیں۔ کوئی آدمی صحت کا طالب ہے‘ امراض کا شکار ہے،روز گار نہیں مل رہا، نوکری میں ترقی نہیں ہو رہی، عمر گزرتی جا رہی ہے شادی نہیں ہو رہی ہے اور اگر شادی ہو گئی ہے توازدواجی مسائل ختم نہیں ہو رہے ، ایسے ہی لا تعدادمسائل کا روحانی حل علم عملیات کے تحت آتا ہے۔گو ان مسائل کو حل کرنے والی ذات صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کی ہے تاہم ایک آدمی اس شعبے میں اپنی خاص مہارت کے حوالے سے لوگوں کو مسائل کے حل کی درست اور بہتر راہنمائی کر سکتا ہے۔ عملیات کے شعبے میںنقوش‘ اسمائے حسنہ اور قرآنی آیات وغیرہ کی مدد سے ہم فرد کے مسائل کوحل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ کون سی آیت یا کون سی سورۃ یا کون سا اسم الہٰی یا کون سا نقش کس امر میں مفیدہے،کس میں بے مقصد اور کس میں نقصان کا باعث ہو سکتا ہے جیسے معاملات کی آگاہی صرف اور صرف علم عملیات کے حصے میں آتی ہے۔

                جہاں تک تعویذات و نقوش وغیرہ کا تعلق ہے یہ بھی قدیم اقوام اور مذاہب میں مروج رہے ہیں۔گو کہ بہت سے لوگ اس کو ایک مکمل اسلامی نظام خیال کرتے ہیں لیکن امر واقعہ یہ ہے کہ نقوش کا علم انتہائی قدیم ہے۔ فرق یہ پڑا ہے کہ عبرانی اور دوسری زبانوں کی بجائے عربی اور آیات قرآنی لے کر اس کو ایک اسلامی مزاج بخشا ہے۔ اس شعبہ میں داخل ہونے والے کچھ اصحاب کے لیے یہ بات ہضم کرنا مشکل ہو گا۔ لیکن میرا مشورہ ہے آپ آنے والے دنوں میں اس علم کی بنیاد پر ریسرچ کریں اور اس کی ابتدائی بنیاد تک جانے کی سعی کریں۔ ازخود تاریکی کے پردے ہٹتے جائیں گے اور روشنی آپ کے ذہن کو منور کر دے گی۔اس حوالے سے اگر موقعہ ملا تو عملیات کی قدامت کے حوالے سے مزید بات کریں گے۔ہاں اگر چائیں تو ادارہ راہنمائے عملیات نے جو قدیم کتب غیر ملکی زبانوں میں فراہم کی ہیں اِن کو پڑھیں۔ کیونکہ اُردوزبان میں اس حوالے سے موثر کتاب میری نظروں سے نہیں گزری، تاہم دیگر زبانوں میں آپ کو ایسی کتب مل جائیں گی جن میں چاروں بڑے فرشتوں کے ناموں کا ذکر ہو گا۔

                علم عملیات پر درج ذیل کتب تحریر اور شائع کی گئی ہیں۔

                کتابی کورس علم عملیات (حصہ اول،دوم)

                کتابی کورس علم عملیات(حصہ سوئم،چہارم)

                اصول و قواعد عملیات

                عملیات اسمائے ربی

                روحانی مشورے

                تسخیر موکلات و حاضرات

                علم الحروف

                راہنمائے عملیات

                مفتاح الرموز و اسرار الکنوز

                السحر الاحمر

                السحر العجیب (اول)

                السحر العجیب (دوم)

                السحرالعجیب (سوم)

                سحر بار نوخ

ِ             مجربات خالد

                مسائل کا روحانی حل

                آسان عملیات

                شفائے امراض

                خاص نمبر

                طلسمات زہرہ

                بحر الغرائب

                غایت الحکیم

                عملیات شفق رامپوری

                حروف نورانی

                جواہر الماعہ