• URDU
  • ENGLISH
  • Contact Us
  • Others
Khalid Institute of Occult Sciences

خالد ہندی جنتری

 

                ہندی حساب سے پاکستان میں شائع ہونی والی پہلی اور واحد جنتری ہے۔ اس میںہندی حساب سے سالانہ حالات کے علاوہ تمام حسابات پاکستانی وقت کے مطابق دیئے گئے ہیں۔ تتھی‘ نچھر‘ یوگ ‘ لگن سارنی‘ ہندی کواکبی رفتاریں اور بہت ساری دیگر معلومات جو تمام تر ہندی حساب سے ہیں۔ پاکستان کے وہ نجومی حضرات جو انڈیا سے آنے والی جنتریاں جو کہ انڈیا کے وقت کے مطابق تیار کی جاتی ہیں استعمال کرتے تھے اِن کے لیے یہ ایک نعمت سے کم نہیں۔انڈیا سے آنے والی جنتریاں صرف انڈیا میں درست طریقے سے استعمال ہو سکتی ہیں۔جبکہ خالد ہندی جنتری میں دئیے گئے کسی بھی حساب کو پاکستان کے وقت کے مطابق کرنے یا تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ آپ کی سہولت کے لیے ہم نے یہ سب محنت کر دی ہے۔ پاکستان کے تمام اہم شہروں کی لگن سارنی بھی اس میں شامل ہے۔ ہندی حساب سے کواکبی تقویم بھی سال بھر کی تمام ضروریات کے مطابق شامل کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ہندی نجوم وغیرہ کے حوالے سے قابل قدر مواد اس میں فراہم کیا گیا ہے۔خالد روحانی جنتری کی طرز پر اس خالد ہندی جنتری میں بھی کواکب کا شرف و ہبوط، کواکب درراس و نچھتر، گرہن، درشٹی گرہ اور دیگر تکنیکی معلومات کے ساتھ ساتھ سال بھر کے انعامی نمبروں پر مشتمل کتابچہ بھی شامل جنتری ہے۔